کورونا وائرس کے بعد راحت فتح علی خان کے کنسرٹ کا آغاز

September 28, 2020


عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان نے لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے بعد اپنے کنسرٹ کا آغاز اسلام آباد سے کر دیا ہے۔

استاد راحت فتح علی خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 6 ماہ بعد اسلام آباد سے کنسرٹس کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران اپنے مداحوں کو سب سے زیادہ یاد کیا لیکن ان سے سوشل میڈیا کے ذریعے مسلسل رابطے میں رہا اور کچھ نئے رومانس سے بھرپور گیت بھی ریلیز کیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میرا نیا گانا غم عاشقی کا غیر معمولی رسپانس آیا، کورونا کے ساتھ گزارا وقت مشکل ترین وقت تھا، اللّٰہ تعالیٰ ساری دنیا کے انسانوں پر اپنا کرم کرے اور سب خوشیوں بھری زندگی بسر کریں۔

استاد راحت فتح علی خان نے نے کہا ہے کہ انٹرنیشل میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نے غم عاشقی کو شاندار انداز میں پروڈیوس کیا، وہ اس سے قبل ’محبت بھی ضروری تھی‘ ریلیز کر کر چکے ہیں۔

اس رومانس سے بھرپور گیت نے سوشل میڈیا پر ایک ارب ویور کا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔