نیمل، حمزہ کی بیٹے کے ہمراہ خوبصورت مارننگ سیلفی

September 28, 2020

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکار جوڑی حمزہ علی عباسی اور اہلیہ نیمل خاور خان نے اپنے بیٹے کے ہمراہ مارننگ سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے ہیرو و میزبان حمزہ علی عباسی سوشل میڈیا پر سیاست اور کرنٹ ایشوز پر کافی متحرک نظر آ تے ہیں اور فوراً اپنا رد عمل دیتے ہیں جسے اُن کے فالورز کی جانب سے خوب اہمیت بھی دی جاتی ہے۔

حمزہ علی عباسی اپنی نجی زندگی سے متعلق بھی اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے اور چند منٹوں میں ہی اُن پر لائیکس اور کمنٹ آنے لگتے ہیں ۔

آج صبح ہر دلعزیز اداکار حمزہ کی جانب سے بیٹے مصطفیٰ اور اہلیہ نیمل خاور کے ساتھ فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک سیلفی شیئر کی گئی ہے جس میں تینوں نہایت خوبصورت اور خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

دوسری جانب سابق اداکارہ نیمل خاور خان کی جانب سے بھی بیٹے اور شوہر کے ہمراہ مارننگ سیلفیز شیئر کی گئی ہیں، نیمل نے انسٹا اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک فیملی سیلفی جبکہ ایک سیلفی صرف بیٹے کے ہمراہ شیئر کی ہے اور ساتھ میں ’مارننگ ورلڈ‘ لکھا ہے۔

سیلفی سے ایسا ظاہر ہو رہا ہے کہ نیمل اور حمزہ اپنے بیٹے کے ہمراہ صبح کی دھوپ سیک رہے ہیں۔

واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور نے گزشتہ سال 25 اگست کو سادگی سے شادی کی تھی، شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔