بشریٰ انصاری کی نظر میں پاکستان کا حقیقی لیجنڈ کون؟

September 28, 2020

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشری انصاری نےٹی وی اینکر اور فنکار ضیا محی الدین کو پاکستان کا حقیقی لیجنڈ قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ضیا محی الدین کے ہمراہ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہماری انڈسٹری کے بہترین استاد ہیں اور پاکستان کے حقیقی لیجنڈ ہیں۔


بشریٰ انصاری نے لکھا کہ ضیا محی الدین ہماری انڈسٹری کا قیمیتی اثاثہ ہیں جو اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ انہیں کب اور کیسے برتاؤ کرنا ہے۔

خیال رہے کہ بشریٰ انصاری اور ضیا محی الدین دونوں ہی پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں، ضیا محی الدین پاکستان کے بڑے مشہور اداکار و صدا کار ہیں۔