بلند و بالا درخت پر بیٹھے شخص کی خطرناک حرکت

September 28, 2020


سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص بلند و بالا درخت پر بیٹھ کر اسی درخت کو کاٹ رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص بہت بلند کھجور کے درخت کی چوٹی پر بیٹھا اسے کاٹ رہا ہے، اور درخت اس کے بوجھ سے فضا میں نیچے کی طرف جھکا ہوا ہے۔

یہ کرتب دکھانے والا شخص آرے سے درخت کی چوٹی پر پتوں والے حصے کو کاٹتا دکھائی دیتا ہے، درخت اس کے بوجھ سے جھکا ہوا ہے اور ہوا میں نہایت خطرناک انداز میں جھول رہا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی، لوگ حیران رہ گئے کہ ایک شخص جس درخت پر بیٹھا ہوا ہے اسی کو کاٹ رہا ہے۔

درخت کاٹتے ہوئے جس طرح فضا میں جھول رہا تھا لوگوں کو لگا کہ جیسے ہی اس کا اوپری سرا کٹے گا، وہ بھی اس کے ساتھ ہوا میں جھٹکے کے ساتھ اڑ جائے گاتاہم جیسے ہی درخت کا اوپری حصہ کٹ کر گرا، اس نے تنے کو پوری قوت سے جکڑ کر خود کو جھٹکے سے اڑ کر گرنے سے بچا لیا، اور درخت کا تنا دیر تک جھولتا رہا۔