20 برس سے کم عمر بچوں میں کورونا سے متاثر ہونے کا خطرہ بالغوں سے کم ہوتا ہے، ماہرین

September 28, 2020

برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑوں کی نسبت 44 فیصد کم ہوتا ہے۔

برطانوی رائل کالج آف چائلڈ ہیلتھ کی تحقیق کے مطابق بچے اور 20 سال سے کم عمر نوجوان، 20 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی نسبت کورونا وائرس سے 44 فیصد کم متاثر ہوئے۔

رائل کالج آف پیڈیاٹرکس اینڈ چائلڈ ہیلتھ کی اس تحقیقی ٹیم کی سربراہی رائل کالج کے صدر رسل وائنر نے کی۔


ان کی ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ دس سے 14 سال اور اس سے کم عمر بچوں میں بھی بالغوں کی نسبت کورونا سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔