کورونا کے بعد ریلیز ہونیوالی پہلی فلم ٹینیٹ کا 28کروڑ ڈالر کا بزنس

September 29, 2020

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں پھیلی کورونا وائرس کی وبا کے باوجود پہلی بڑی اسٹوڈیو ریلیز ʼٹینیٹ دنیا بھر میں 28 کروڑ ڈالرز کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ امریکا میں 2850 سنیماز پر ریلیز ہونے والی ٹینیٹ چار ہفتوں کے دوران 41 کروڑ دس لاکھ ڈالرز سے زیادہ کی کمائی کر کے سرِ فہرست رہی۔ہولی وڈ فلموں کے لیے یہ ایک مناسب کمائی ہے لیکن کورونا بحران میں اسے حوصلہ افزا قرار دیا جا رہا ہے۔ ایسے ماحول میں جب فلم بین سنیما گھروں کا کم ہی رُخ کر رہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ʼکے مطابق وارنر برادرز کی 20 کروڑ ڈالرز کی بھاری لاگت سے تیار ہونے والی فلم ʼٹینیٹ کا دنیا بھر کی اٹھاون مارکیٹس میں ویک اینڈ پر مجموعی بزنس ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالرز رہا۔امریکی تھیٹرز میں ریلیز نہ ہونے والی ʼڈزنی کی فلم ʼمولان کی دنیا کی 20 مارکیٹس میں کمائی 34 لاکھ ڈالرز رہی۔ یہ فلم دنیا بھر میں چھ کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کا بزنس کر چکی ہے۔ دی نیو میوٹینٹس کی دنیا بھر میں کمائی 25 لاکھ ڈالرز اور امریکا میں 11 لاکھ ڈالرز رہی۔ اس وقت 75 امریکی مارکیٹس کھل چکی ہیں جہاں فلموں کی نمائش ہو رہی ہے البتہ سنیما کی بڑی مارکیٹس لاس اینجلس اور نیویارک بدستور بند ہیں۔ کیلی فورنیا، نارتھ کیرولائنا، مشی گن، نیو میکسیکو، سیاٹل اور پورٹ لینڈ وغیرہ میں بھی زیادہ تر سنیما بند ہیں۔اس سے قبل ʼڈزنی اپنی فلم ʼبلیک وِڈو، اسٹیون اسپل برگ ʼویسٹ سائیڈ اسٹوری اور ʼکینیتھ بریناگ ڈیتھ آن دا نیل فلموں کی ریلیز کی تاریخیں شیڈول سے آگے بڑھا چکے ہیں۔