11سال بعد فلم اوتار2 کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی، جیمز کیمرون

September 29, 2020

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے اپنی فلم اوتار کو 2009میں ریلیز کیا تھا جس نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے 2 ارب 79کروڑ ڈالرز کمائے تھے۔فلم کی کامیابی کے بعد جیمز کیمرون نے اس کے 5 سیکوئلز پر کام کرنے کا اعلان کیا تھا مگر 11 سال بعد بھی کسی ایک کو ریلیز نہیں کیا جاسکا۔تاہم گزشتہ چند ماہ کے دوران اوتار کے سیلوئلزز کے سیٹس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں جن کی شوٹنگ نیوزی لینڈ میں جاری تھی۔اب جیمز کیمرون نے اعلان کیا ہے کہ 11 سال بعد آخرکار اوتار 2 کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے جبکہ اس کے تیسرے حصے کا کام بھی لگ بھگ ختم ہوچکا ہے۔ویسے فلم کی تیاری میں اتنی تاخیر حیران کن بھی نہیں کیونکہ جیمز کیمرون نے اوتار کی تیاری کا آغاز 1994 میں اس وقت کیا تھا جب انہوں نے اس کا 80 صفحات پر مشتمل مرکزی خیال تحریر کیا۔اس فلم کی عکسبندی 1997 میں ٹائٹینک کے بعد شروع ہونی تھی مگر ڈائریکٹر جس قسم کی ٹیکنالوجی کے خواہشمند تھے وہ اس وقت انہیں مل نہیں سکی۔یہاں تک کہ فلم میں جس خلائی زندگی کو دکھایا گیا، اس کے لیے زبان بھی خود تیار کی گئی اور یہ اپنے دور کی مہنگی ترین فلم تھی، جس پر 23کروڑ70لاکھ ڈالرز خرچ کیے گئے۔آسٹرین ورلڈ سمٹ انوائرمنٹل کانفرنس کے دوران آرنلڈ شوازینگر سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے کہا ʼہم اس وقت نیوزی لینڈ میں شوٹنگ میں مصروف ہے، ہم نے اوتار 2کی سو فیصد شوٹنگ مکمل کرلی ہے جبکہ اوتار3کی 95فیصد شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں شوٹنگ التوا کا شکار ہوئی۔