عدنان صدیقی کا اپنی بیٹیوں کے نام ایک خوبصورت پیغام

September 29, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے مایہ نازاداکار عدنان صدیقی نے اپنے بیٹیوں کے نام ایک خوبصورت پیغام میں کہا کہ وہ ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے بڑے اداکارعدنان صدیقی اپنی بیٹیوں سے محبت کا اظہارکرتے رہتے ہیں۔اس باربھی انہوں نے بہت محبت بھرے اندازمیں اپنی بیٹیوں کے لیے کہا کہ جب تم دونوں میری گود میں تھیں، وہ لمحہ اوروہ خوشی میرے لیے سب سے زیادہ عزیز تھی۔اداکارنے کہا کہ مجھے صرف میری دونوں بیٹیاں ہی انگلیوں پرنچا سکتی ہیں۔ میں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہوں گا۔