سنتھیا رچی کیس ، پراسیکیوٹر جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس

September 29, 2020

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے امریکی شہری سنتھیا رچی کیس میں رحمان ملک کی درخواست پر پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس جاری کر دیئے ۔گزشتہ روز کیس کی سماعت کے دور ان وکیل رحمن ملک لطیف کھوسہ نے کہاکہ ہائیکورٹ کی جانب سے معاملے کی تفتیش کے بعد ایف آئی آر درج کرنے یا نہ کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔