22مسروقہ موٹر سائیکل اور گاڑی برآمد ، متعدد افراد گرفتار

September 29, 2020

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ،خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں سے 22مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے۔ راول ڈویژن پولیس نے تین موٹر سائیکل چوروں کوگرفتارکرکے چوری شدہ 15موٹر سائیکل برآمد کرلئے۔ ایس پی راول نے بتایا کہایس ایچ او پیرودہائی نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث2ملزموں محمد عدنان اور محمد سہیل کو گرفتار کیا،ملزمان سے 11چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئے۔ ایس ایچ او بنی نے ملزم شاہد خان کو گرفتار کر کےملزم کے قبضے سے 4چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کئے ۔وفا قی پولیس نے بھی ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ،کا ر چور ی ودیگر جر ائم میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ کا ر ،چھینے ہوئے سات موٹرسائیکل، نقدی ، دو مو با ئل فون ، لیپ ٹا پ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونشن برآمدکر لیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اسلام آباد میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے ۔ملزموں میں عامر اقبال ، محمد سلیمان،احسان ارشد ،بلال، شعیب علی، شاہ صاحب، محمد اسلم اور نو ید اخترشامل ہیں۔