بیوی سے جھگڑنے کے بعد شوہر موبائل ٹاور پر چڑھ گیا

September 29, 2020

بھارت میں بیوی سے جھگڑنے کے بعد شوہر احتجاجاً موبائل ٹاور پر چڑھ گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مراد آباد میں ایک شخص بیوی سے جھگڑنے کے بعد موبائل ٹاور پر چڑھ گیا۔

بعدازاں مقامی حکام کی جانب سے اس شخص کو قائل کرلیا گیا اور وہ نیچے اتر آیا۔

مقامی حکام نے جب تیج پال سنگھ نامی شخص سے پوچھ گچھ کی تو اس کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی اسے جھوٹے مقدمات میں پھنسانا چاہتی ہے اور پولیس بھی اس کی بات نہیں سن رہی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ تیج پال سنگھ اور اس کی بیوی دونوں کی یہ دوسری شادی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں کے درمیان کسی بات پر بحث ہوئی تھی جس کی وجہ سے تیج پال ٹاور پر چڑھ گیا تھا جس کے بعد اسے جلد ٹاور سے نیچے آنے پر راضی کر لیا گیا تھا۔