بھارت: کورونا وائرس کی مریضہ کیلئے زبردست سرپرائز

September 29, 2020

بھارت میں کورونا مریضہ کے لیے قرنطینہ یادگارثابت ہوا، کیئرسینٹرل میں موجود دیگر مریضوں نے لڑکی کو ایسا سرپرائز دیا جو وہ کبھی نہیں بھول پائے گی۔

بھارتی ریاست کیرالا میں فازیہ نامی خاتون کا شادی سے ایک روز قبل کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے باعث اسے کووڈ کیئرسینٹر منتقل کیا گیا۔

کیئرسینٹر میں موجود دیگر مریضوں کو جب خبر ملی کہ لڑکی کی اگلے روز شادی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث اب وہ دلہن نہیں بن پائے گی، تو مذکورہ مریضوں نے لڑکی کو سرپزائز دینے کے لیے پلان تیار کیا۔

کورونا متاثرہ مریضوں نے خاتون کے لیے شادی کے حوالے سے ایک مختصر پارٹی منعقد کرکے مریضہ کو حیران کردیا، انہوں نے لڑکی کو فرضی طور پر دلہن بھی بنایا اور سب نے مل کر شادی کے گانوں پر رقص بھی کیا۔

لڑکی کا کہنا تھا کہ کیئر سینٹر میں موجود لوگوں نے میرے لیے قرنطینہ یاد گار یاد بنا دیا۔