سندھ گیمز سندھ حکومت ہی کرائے گی، محکمہ کھیل

September 29, 2020

محکمہ کھیل نے اعلان کیا ہے کہ سندھ گیمز کوئی اور نہیں بلکہ سندھ حکومت ہی کرائے گی۔

سیکرٹری اسپورٹس امتیاز علی شاہ نے کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ گیمز کرانے کا اختیار صرف سندھ اسپورٹس بورڈ کے پاس ہے۔

امتیازعلی شاہ نے کہا کہ سندھ گیمز کا ٹائٹل کسی اور کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ کوئی غیرقانونی ایسوسی ایشن یا ڈپارٹمنٹ سندھ گیمز نہیں کراسکتے۔

سیکرٹری اسپورٹس کا مزید کہنا تھا کہ سندھ گیمز کا اعلان کرنے والی باڈی کے خلاف ایکشن لے لیا جس کی رپورٹ بھی بن چکی ہے۔