اظہر، وسیم اکرم، خواتین سلیکٹر مرینہ کمنٹری پینل میں شامل

September 30, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کپتان اظہر علی کوقومی ٹی 20 کے کمنٹری پینل میں شامل کیا ہے۔خواتین سلیکشن کمیٹی کی تنخواہ دار رکن مرینہ اقبال بھی کمنٹری کریں گی۔دونوں کی تقرری، پی سی بی کے کوڈ آف ایتھکس کے مطابق مفادات کا ٹکرائو ہے۔تاہم ترجمان پی سی بی کے مطابق یہ مفادات کا ٹکرائو نہیں ، دونوں اس فارمیٹ میں شرکت ہی نہیں کرتے۔وسیم اکرم پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے رکن ہیں لیکن وہ تنخواہ دار ملازم نہیں ہیں۔دریں اثنا اظہر علی اور شعیب محمد کے بیٹے شہ زرقائد اعظم ٹرافی میں صوبائی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے ۔ ٹورنامنٹ کے لیے اعلان کردہ پینل میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، اظہر علی، ثناء میر اور بازید خان شامل ہیں۔