زمبابوے کی سیریز میں میچ آفیشلز پاکستانی ہوں گے

September 30, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ زمبابوے کی سیریز میں امپائرز اور میچ ریفری پاکستانی ہوں گے۔ کورونا کی وجہ سے انگلینڈ نے بھی اپنے امپائروں اور میچ ریفری کا تقرر کیا تھا۔ پی سی بی کو اس سلسلے میں آئی سی سی سے اجازت مل گئی ہے۔ ون ڈے میچز30 اکتوبر، یکم اور تین نومبر کو ملتان ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز 7، 8 اور 10 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے ۔