سندھ گیمز کا انعقاد،صوبائی حکومت اور ایسوسی ایشن میں ٹھن گئی

September 30, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی سیکریٹری کھیل امتیاز علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ گیمز صوبائی حکومت کا ایونٹ ہے، سندھ حکومت ہی کرائے گی، سندھ گیمز ایسوسی ایشن آئینی ادارہ نہیں ہے اس کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے لئے متعلقہ ادارے کو خط بھیج دیا ہے، وہ منگل کو میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ دوسری جانب سندھ گیمز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہمیں حکومت پاکستان نے اختیار دیا ہے، ہم سندھ حکومت کے ساتھ مل کر مقابلے کرانے کو تیار ہیں، دوسری صورت میں عدالتی جنگ لڑیں گے۔