اسلام آباد ہائیکورٹ،بلال شیخ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

September 30, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے ملزم سابق صدر سندھ بینک بلال شیخ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے ملزم سابق صدر سندھ بینک بلال شیخ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کی۔