صدر سمیت دیگر بازاروں میں ٹریفک جام سے شہری پریشان

September 30, 2020

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) کینٹ کے صدر اور دیگر بازاروں میں بے ہنگم ٹریفک کے باعث شہریوں کیلئے گاڑیاں کھڑی کرنا بھی مشکل ہو گیا، راولپنڈی کینٹ بورڈ عملہ اوروارڈن کی موجودگی کے باوجود شہری پارکنگ میں گاڑیاں کھڑی کرنے کی بجائے روڈ کے کناروں پر کھڑی کر جاتے ہیں جس کے باعث ٹریفک کا جام رہنا دن بھر معمول بنا رہتا ہے۔ اس صورتحال میں اس صورتحال میں لوگوں کیلئے پیدل چلنا بھی مشکل ہو جاتا ہے ، کینٹ بورڈ عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے ریڑھیوں کی جگہ لوگوں نے سٹول پر سوڈا رکھ کر بیچنا شروع کر دیا ہے ۔کینٹ بورڈ عملہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی طرف سے بے ترتیب پارکنگ کے باعث بازاروں میں پارکنگ کے مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔