گرلز کالج ایف سیون ٹو میں کنٹریکٹ پر بھرتی 91 ملازمین فارغ

September 30, 2020

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) گرلز کالج ایف سیون ٹو کے شعبہ ہوم اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے91 ملازمین کو بغیرنوٹس کے ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔ متاثرین کی ایک ماہ کی تنخواہ بھی روک لی گئی۔متاثرہ ملازمین نے ارباب اختیار سے بحالی کی اپیل کی ہے۔