امراض قلب پر قابو پانے کیلئے تمباکو نوشی، چکنائی سے بچنا ہوگا

September 30, 2020

راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ )کے زیر اہتمام ورلڈ ہارٹ ڈے کے سلسلے میں واک ہوئی ۔واک ون فائیو لیاقت باغ سے لے کر راولپنڈی پریس کلب تک کی گئی جس کی قیادت جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن،سابق سرجن جنرل پاکستان کمال اکبر،میجر جنرل (ر) اشرف خان،ڈاکٹرعبدالقیوم اعوان، ڈاکٹرشہنازحمیدمیاں ودیگرنے کی۔واک میں عوامی مسلم لیگ رہنما وممبرقومی اسمبلی شیخ راشد شفیق، زمرد خان،ممبرصوبائی اسمبلی زیب النساء اعوان، تحسین فواد،ملک ابرارحسین،ابراراحمدخان، اسراراحمد، راجہ عزیزالرحمن ایڈووکیٹ، قدسیہ مدثر ، آنسہ اشفاق،ناہیدمظہر، آسیہ کریم ، سمیراگل،راجہ حسنین