تجاوزات کیخلاف سی ڈی اے کی کارروائی، متعدد گرا دی گئیں

September 30, 2020

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈ ی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سیکٹر E-10 میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا، آپریشن انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد ایڈمنسٹریشن، پولیس اور متعلقہ شعبوں کی معاونت سے کیا گیا۔ اس دوران جانوروں کے 12باڑے،8غیر قانونی کمرے، 2واش رومز اور 6غیر قانونی چار دیواریاں مسمار کر دی گئیں ۔ سی ڈی اے نے تجاوزکنندگان کو تنبیہ کی ہے کہ وہ سرکاری اراضی پر قائم کی جانے والی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو از خود گرا دیں بصورت دیگر ان غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا جائے گا۔