بے قابوٹرالر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارجاں بحق، تین گاڑیوں کونقصان

September 30, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صدرواہ کے علاقہ میں بے قابوٹرالر کی ٹکرلگنے سے موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہوگیا۔ٹرالرکی ٹکرلگنے سےتین گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔پولیس کوسینئرپٹرولنگ افسر عطاء الرحمن نے بتایاکہ بیرئیر نمبر5نواب آبادکے قریب ٹرالر نمبرجے یو-9781 کےڈرائیوربلال نے نہایت غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے بس نمبرآرآئی اے-1398 کوہٹ کیا ہے۔بعدازاں بے قابو ٹرالر نےموٹرسائیکل نمبرآرآئیٹی-3874جسکو عثمان چلا رہاتھاکوٹکرماری ،راولپنڈی جانے والی کو چ نمبر ایل ای ٹی 744 اور کارنمبراے کے ای 224 کو بھی ہٹ کیا ۔حادثہ میں موٹرسائیکل سوارعثمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔