عالمی یوم قلب پرتقریبات ،پریونٹو کارڈیالوجی یونٹ بنانے کامطالبہ

September 30, 2020

لاہور(جنرل رپورٹر ) عالمی یوم قلب کے حوالے سے مختلف تقریبات ہوئیں، علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور میں طبی ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں دل کے امراض میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر ہسپتالوں میں دل کے امراض سے بچاؤ کے یونٹ قائم کیے جائیں ۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم نے اعلان کیا کہ یو ایچ ایس پریونٹوو کارڈیالوجی میں لیول فور پوسٹ گریجویٹ پروگرام کا آغاز کرے گی ۔پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر عارف تجمل نے کہا کہ کورونا کے باعث لوگوں اور میڈیا کی توجہ دل کے امراض سے ہٹی ہوئی ہے ۔ تاہم اس کی اہمیت کے پیش نظر عوامی آگہی پروگرامز ترتیب دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ، شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں ورلڈ ہارٹ دے کے موقع پر آگہی واک کا اہتمام کیا گیا، واک کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر متین اظہا ر، پروفیسر قاضی عبدالصبور نے کی۔