افغانستان کاامن پاکستان کاامن ہے،طاہر اشرفی

September 30, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیئرمین پاکستان علماءکونسل و صدر دارالافتاءپاکستان حافظ محمد طاہر محمو داشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے ، افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے ، پاکستان کے عوام ، سیاسی ، مذہبی اور عسکری قیادت نے افغانستان کے امن کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں ،ہم افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ عبد اللہ عبد اللہ کا دورہ پاکستان اور ان کے امن کیلئے جذبات کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔