ٹیپا پر بریفنگ سے متعلق اجلاس

September 30, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر) کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار گھمن کی زیر صدارت ٹیپا بریفنگ سے متعلق اجلاس ہوا ۔کمشنرنے کہا ہے کہ ٹیپا سڑکوں کا ٹریفک کاونٹ کرائے ۔کیونکہ سڑکوں کی بحالی کاونٹ سے مشروط ہو گی، زیادہ ٹریفک بہاو والی سڑکوں کو پہلے بحال کیا جائیگا۔ انہوں نے ٹیپا کو ہدایت کی کہ شملہ پہاڑی کے مختلف ٹریفک ڈیزائنز کو فالو اپ اجلاس میں پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک روانی کیلئے گلبرگ کی ایک چھوٹی روڈ کو ون وے کرنے کیلئے ٹیپا تمام پہلووں کو مدنظر رکھ کر رپورٹ دے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر امان قدوائی، چیف انجینئر ٹیپا عبدارزاق، ایم او انفراسٹرکچر زاہد کریم، اے سی ماڈل ٹاون ذیشان رانجھا اور ٹیپا ڈائرکٹرز نے شرکت کی۔