224پی ایچ ڈی اسکالرز کی درخواستیں گرانٹس کے لیے منظور

September 30, 2020

لاہور(خبرنگار) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے انٹرنیشنل ریسرچ سپورٹ انشی ایٹیو پروگرام کے تحت224 پی ایچ ڈی اسکالرز کی درخواستیں گرانٹس کے لیے منظور کر دی ہیں۔ اسی طرح ایچ ای سی کی جانب سے پارشل سپورٹ فار پی ایچ ڈی اسٹڈیز ابروڈ سکیم کے تحت 7 پی ایچ ڈی اسکالرز کے لیے گرانٹس کی فراہمی کی بھی منظوری دے دی ہے۔