چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے گھر سے بھاگے 3 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا

September 30, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گھر سے بھاگے، گمشدہ 3 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے،حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 12 سالہ منیر ولد انور ،13 سالہ توصیف ولد صفدر 10 سالہ یوسف ولد عبدالمجید شامل ہیں،بچوں کو جنرل بس اسٹینڈ اور وہاڑی چوک سے گھر سے بھاگا ہوا پاکر حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے،بچوں کا تعلق ڈھگوں والا تحصیل شجاع آباد تحصیل جتوئی مظفرگڑھ اور سورج کنڈ روڈ ملتان سے ہے،ترجمان کے مطابق بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے لواحقین کی تلاش جاری ہے لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔