گرڈاسٹیشنوں کی استعدادکار میں اضافہ ، منصوبے پر 19کروڑ86لاکھ وپے لاگت آئی،میپکو

September 30, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) سی ای او میپکو انجینئر محسن رضا خان نے کہا ہے کہ گرڈاسٹیشنوں کی استعدادکار میں اضافہ اور نئے گرڈاسٹیشنز کی تعمیرو تنصیب اور گرڈاسٹیشنوں میں نصب پاورٹرانسفارمرز کی طاقت بڑھائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ستمبر 2020ء کے دوران 132کے وی استعدادکارکے 4گرڈاسٹیشنوں میں 20/26ایم وی اے کے پاورٹرانسفارمرز کی طاقت 40ایم وی اے پر بڑھائی گئی ہے ان پاورٹرانسفارمرز کی تنصیب پر 19کروڑ86لاکھ روپے لاگت آئی ہے ۔132کے وی بہاولپور کینٹ گرڈاسٹیشن میں 5کروڑ57لاکھ روپے ، 132کے وی رحیم یار خان IIگرڈاسٹیشن میں 5کروڑ 79لاکھ روپے لاگت آئی۔