ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ

September 30, 2020


چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جنر ل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو )کا الوداعی دورہ کیا ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیول چیف ایڈمرل محمود عباسی نے الوداعی ملاقات کی، آرمی چیف نے ملک و قوم کے لیے ایڈمرل محمود عباسی کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیول چیف ایڈمرل محمود عباسی نے الوداعی ملاقات کی۔

جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف نے طویل اور درخشاں کیریئر کے دوران ملک و قوم کے لیے ایڈمرل محمود عباسی کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو) میں یاد گار شہداء آمد پر نیول چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔