ووٹ کسی کے نام ڈالا جاتا ہے، نکلتا کسی اور کے نام سے ہے، مریم نواز

September 30, 2020

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ووٹ کسی اور کے نام ڈالا جاتاہے، نکلتا کسی اور کےنام سے ہے، کٹھ پتلی نظام مزید کٹھ پتلیوں کو جنم دیتا ہے۔

مریم نواز نے ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتی ہوں۔

انہوںنے کہا کہ شہباز شریف نے مشکلات کے باوجود پیغام دیا، قائد نواز شریف ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر سے عدلیہ، میڈیا، ن لیگ اور عوام کے موقف کو تقویت ملی ہے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ نوازشریف کی تقریر کے بعد آزادی اظہار ملنے کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے۔