عبداللّٰہ عبداللّٰہ سے ملاقات خوشگوار، بات چیت دلچسپ رہی، عمران خان

September 30, 2020


وزیرِاعظم عمران خان نے چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل ڈاکٹر عبداللّٰہ عبداللّٰہ سے ملاقات کے بارے میں اہم انکشاف کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں وزیراعظم نے عبداللّٰہ عبداللّٰہ سے ملاقات کو خوشگوار قرار دیا اور کہا کہ چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل سے بات چیت بہت دلچسپ رہی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عبداللّٰہ عبداللّٰہ سے ہوئی گفتگو کا محور تھا کہ ماضی سے سیکھنا ہے اس میں رہنا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان وفد کے سربراہ پر واضح کیا کہ پاکستان اور افغانستان کو آگے بڑھنا اور مستقبل کا سوچنا چاہیے۔

وزیراعظم نے دوران گفتگو ڈاکٹر عبداللّٰہ عبداللّٰہ کے مشن کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔