میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کیلئے کئی شہروں میں احتجاج

September 30, 2020

ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں آج بھی احتجاج کیا گیا۔

کراچی میں جنگ بلڈنگ کے باہر احتجاج کیا گیا، احتجاجی کیمپ میں سینئر وائس پریذیڈنٹ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن صلاح الدین گنڈاپور، سینئر ایڈوکیٹ درویش خویشگی، سینئر صحافیوں شکیل یامین کانگا، رانا یوسف سمیت دیگر نے شرکت کی۔

راولپنڈی میں ہونے والے احتجاج میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما امتیاز تاجی، سینئر صحافیوں حنیف خالد، ملک نصرت، عباس عالم، ناصر چشتی، منیر شاہ، آصف علی بھٹی، رانا غلام قادر سمیت دیگر شریک ہوئے، شرکاء نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف نعرے بازی کی۔

لاہور میں ڈیوس روڈ پر جاری احتجاجی کیمپ میں سینئر صحافی ظہیر انجم، اویس قرنی، محمد نصیر، عامر ملک، فاروق اعوان، عبدالوہاب، محمد علی، افضل عباس، رومیو جالب اور عائشہ اکرم نے شرکت کی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن آزاد صحافت کے علمبردار ہیں، انہیں فوری رہا کیا جائے۔

پشاور میں مظاہرہ جنگ جیو اور دی نیوز کے دفاتر کے باہر کیا گیا، مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی جلد از جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔

کوئٹہ میں ہونے والے مظاہرے میں شرکاء نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی شدید مزمت کی۔

بہاولپور پریس کلب میں صحافیوں نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتار ی کے خلاف احتجاج کیا، ادھر نواب شاہ میں بھی میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے لیے مظاہرہ ہوا۔