صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کی سالگرہ پر پیرس میں تقریب کا انعقاد

October 01, 2020

پیرس (رضا چوہدری ) ادارہ منہاج القران انٹرنیشنل کےچیئرمین سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کی سالگرہ کا کیک ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس میں کا ٹا گیا ،سالگرہ تقریب میں کورونا وائرس کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں، سالگرہ کا کیک صدر راجہ بابر حسین اور ان کے رفقا نے مل کر کاٹا، محفل کا آغاز حاجی الطاف نے تلاوت کلام پاک سے کیا،نقابت کی ذمے داری طاہر عباس گورایہ نے انجام دی، منہاج القران انٹرنیشنل کے معروف نعت خواں زاہد محمود چشتی نے ہدیہ عقیدت نعت رسول مقبول پیش کی،سینئر نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس ندیم اصغرنے ابتدائی کلمات ادا کئے، ناظم دعوت و تربیت علامہ حافظ اقبال اعظم نے اس خوشی کے موقع پر مبارک باد کے پیغامات دیئے ،جبکہ، ڈائریکٹر ادارہ پروفیسر حسن میر قادری نے تربیتی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن انبیا کی اولاد نے اپنے والدین کی نافرمانی کی اللہ نے انہیں اولاد ہوتے ہوئے اولاد نہیں کہا۔ جیسی کہ نوح علیہ اسلام کے واقعہ میں ہوا اور جن انبیاء کی اولاد نے اپنے والد کی پیروی کی اللہ نے انہیں بھی پیغمبر بنایا اور انہیں ہمارے آقا و مولا کا جد امجد ہونے کا شرف بخشا ۔ آپ کا کہنا تھا قرآن کے اس سبق سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ اگر صاحبزادگان اپنے والد کی اتباء اور والد کی راہ پر ہیں تو ان کی عزت اور ان کی تکریم بھی ہم پر ویسے ہی فرض ہے جیسے اپنے شیخ کی۔ آپ نے زور دیکر کہا کہ جو یہ سمجھتے ہیں کہ شیخ تو شیخ ہیں اولاد ان کے مقام کو کیسے پہنچے گی تو ان کے لئے قرآن کی اس مثال سے سمجھا جا سکتا ہے۔ جب اولاد بھی ہماری طرح فنا فل شیخ ہے تو ان کا پروٹوکول بھی وہی بنتا ہے۔خوشی کے اس موقع پر صاحبزادہ شیخ حماد مصطفی المدنی القادری نے یوکے سے بذریہ ٹیلیفون مبارک باد پیش کی اور خوشی کا اظہار کیا جبکہ آخر میں پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔