مسلمانوں کی کامیابی مضبوط ایمان میں ہے، عبدالمجید ندیم

October 01, 2020

بر منگھم (پ ر)مسلما نوں کی کامیابی و کا مرانی کے لیے مضبوط ایمان سب سے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ایمان کے بغیر اچھے سے اچھا عمل بھی انسان کو بلند درجات سے ہمکنا ر نہیں کر سکتا ۔مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ایما ن کا مسلسل جا ئزہ لیتے رہیں۔ایما ن کی کمزوری انسانوں کو عمل کی دنیا میں سست اور کا ہل بنادیتی ہے اور وہ روحانی ارتقاء سے محروم ہو جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیر بر طا نیہ کے نائب صدر مفتی عبدالمجید ندیم نے ہینڈز ورتھ اسلا مک سنٹر برمنگھم میں ہفتہ وار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ’’ کامیا بی کی دوسری بڑی شرط نیک اعما ل کا تسلسل ہے اس لیے کہ اللہ کی نگاہ میں وہی ایمان معتبر ہے جس کے ساتھ عملِ صالح موجود ہوں ۔بے عمل انسان دنیا اور آخرت میں خسارے سے دوچا ر ہو جاتا ہے یہی وجہ ہے نبی اکرم ﷺ نے ایسے افراد تیا ر کیے جو عمل کی دنیا مین انتہا ئی متحرک تھے ۔عمل کے میدا ن میں ان کی جہدِ مسلسل نے ہی انہیں عزت و عظمت سے دوچار کیا ۔ مفتی عبدا لمجید ندیم نے کہا کہ ’’ہر مسلما ن کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ حق کا داعی بن کر دنیا کے سامنے اسلا م کی سچی تعلیما ت پیش کرے ۔اس لیے دوسروں کو اسلا م کی سچی دعوت پیش کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ۔آج دنیا کے لا کھوں انسان جا ہلیت کی شاہراؤں پر بھٹک کر اپنی منزل کھوٹی کر رہے ہیں ایسے میں ہمارا فرض ہے کہ ہم انہیں اسلا م کے سچے پیغام سے آگا ہی دیں۔ انہوں نے عوام الناس کو تلقین کی کہ اگر وہ ایمان، عملِ صالح اور دعوت الی اللہ کے کام میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو انہیں ہر حال میں صبر کا دامن تھامنا ہوگا اس لیے کہ کامیابی و کامرانی انہی لوگوں کا مقدر بنتی ہے جو اپنے کردار کو صبر سے مزین کرتے ہیں۔