میکسیکو، مسافر بس چٹان سے ٹکرا گئی، 13 افراد ہلاک، 21 زخمی

October 01, 2020

میکسیکوسٹی (اے پی پی) میکسیکو کی جنوبی ریاست چیاپاس میں مسافر بس بریک فیل ہو جانے کے باعث چٹان سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 13افراد ہلاک اور 21زخمی ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاستی حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز ریاست چیاپاس کی شاہراہ پر گوئٹے مالا کی سرحد کے قریب پیش آیا۔