نیب انتقامی کارروائی کرنا چاہتا ہے، کیپٹن (ر) صفدر

October 01, 2020

لاہور (نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ نیب اب انتقامی کارروائی کرنا چاہتا ہے، مجھے نیب لاہور میں نہیں پشاور میں بلانا چاہتے ہیں۔ میں نے کسی سے رسیدیں مانگیں تھیں نیب نوٹس نہیں مانگا۔ سیاست سے ہٹ کر احتساب چاہتا ہوں۔ جیسے پرویز مشرف کو کٹہرے میں لائے ایسے اوروں کو بھی لائیں گے۔میں جےآئی ٹی کیلئے اسلام آباد جاؤں گا۔مجھ سے پوچھتے ہیں کہ اثاثے کیسے آئے ، جمہوریت کی بحالی کیلئے تحریک چل چکی ہے۔چیئرمین نیب اب انتقامی کارروائی کرنا چاہتے ہیں۔