کورونا میں مبتلا ڈپٹی کمشنر میرپورخاص کراچی میں انتقال کرگئے

October 01, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق ڈپٹی کمشنر ویسٹ کراچی اور اس وقت ڈپٹی کمشنر میرپور خاص زاہد حسین میمن کورونا کا شکار ہوکر بدھ کو رات گئے کراچی کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے،ان کی کچھ دن قبل اچانک طبیعت خراب ہوئی تھی اور علاج کے لئے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے زاہد میمن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔۔