اسلام آباد ہائیکورٹ، 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کیخلاف درخواست پر وفاق کو نوٹس

October 01, 2020


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارت میں 11پاکستانی ہندووں کے قتل کے خلاف درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کر دیا ہے جبکہ سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست کی سماعت کی۔