ڈائریکٹر جنرل ایم ایل سی میجر جنرل نادر خان کا کینٹ بورڈ دفتر کا دورہ

October 01, 2020

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس میجر جنرل نادر خان نے بدھ کے روز راولپنڈی کنٹونمنٹ دفتر کا دورہ کیا جہاں پر ایگزیکٹو آفیسرمحمد عمر فاروق علی ملک نے انہیں ادارے کی کارکردگی ، اس کے کام اور ادارے کی مشکلات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایم ایل اینڈ سی تعیناتی کے بعد یہ ان کا کسی بھی کنٹونمنٹ بورڈ کا پہلا دورہ تھا ۔ ان کے دورے کے موقع پر دفتر کے احاطہ وغیرہ کی بھرپور صفائی کی گئی تھی ، ان کے متوقع راولپنڈی کینٹ ہسپتال کے دورے کی وجہ سے وہاں پر بھی خصوصی طور پر صفائی کروائی گئی تھی ۔