این جی اوز اور فلاحی تنظیموں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں 15اکتوبر تک توسیع

October 01, 2020

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) این جی اوز اور فلاحی تنظیموں کی پنجاب چیرٹی کمیشن سے رجسٹر ہونے کی تاریخ میں 15اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ۔ محکمہ سوشل ویلفیئر راولپنڈی کے ترجمان نے کہاہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے این جی اوز اور فلاحی تنظیموں کو ہدایت کی تھی کہ 30ستمبر تک پنجاب چیرٹی کمشن سے رجسٹریشن کروا لیں بصورتِ دیگر ان کا لائسنس کالعدم قرار دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ آن لائن رجسٹریشن کے لئےcharitycommission.punjab.gov.pk پر انٹر نیٹ کے ذریعے اپنی تفصیلات فراہم کریں مزید معلومات کے لیے 2-04299214871اور 03134995564پر دفتری اوقات کے دوران رابطہ کریں۔