نوسربازعورت دوسری شادی کے خواہشمند سے ہاتھ کر گئی، طلائی زیورات اورنقدی لیکر رفو چکر

October 01, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)والدکی دوسری شادی کرانے کی خواہش مہنگی پڑگئی ،نوسربازعورت نشہ آورپانی پلاکرطلائی زیورات اورنقدی وغیرہ لے گئی۔تھانہ صدربیرونی کو عامر شہزاد نے بتایا کہ ان کے والد گھر میں اکیلے اور پریشان رہتے ہیں ان کی پریشانی کو ختم کرنے کے لیے ہم سب بہن بھائیوں نے صلاح مشورہ سے ان کی شادی کرنی چاہی ۔کچھ لوگ گھر بھی آئے، 28ستمبر کو ایک عورت نے میرے والد کے نمبر پر کال کی اس عورت کو گھر کا پتہ نہ تھا تو میرے والد خوداس کو گاڑی پر لینے کے لیے روڈ پر چلے گئے اور اسے گھر لے آئے، ہمارے گھر میں کیمرہ لگا ہوا ہے جس میں اس عورت کی ویڈیو بنی ہوئی ہے جس نے ماسک پہنا ہوا ہے چہرہ پہچانا نہیں جا سکتا اس کو بیٹھک میں بٹھایا اور کچھ لینے کے لیئے باہر گئے تو اس نے پانی میں کوئی نشہ آور چیز ملا دی اور جب والد آئے تو ان کو پانی پلایا جس سے وہ بے ہوش ہو گئے بعدمیں جب گھر کی پڑتال کی گئی تو الماریوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور طلائی زیور 8 تولے ، 10ہزار روپے ،سروس کے کاغذات، اے ٹی ایم کارڈ، موبائل غائب تھے جو وہ چوری کر کے لے گئی ۔