شیرانوالہ گیٹ پرفلائی اوور بنانے کافیصلہ

October 01, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر) شیرانوالہ گیٹ کے مقام پرفلائی اوور تعمیر کیا جائے گا،وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی جی ایل ڈی اے کو فلائی اوور بنانےکی اجازت دے دی ،منصوبےکا ابتدائی تخمینہ 2 ارب 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ ٹریفک منیجمنٹ سسٹم کے تحت اک موریہ پل اور فلائی اوور کی ٹریفک اینٹی گریڈ کی جائے گی۔ فلائی اوور شیرانوالہ گیٹ سے آسٹریلیا چوک نزد ریلوے اسٹیشن تک تعمیر ہو گا۔ فلائی اوور کی کل لمبائی 1.5 کلو میٹر ہو گی۔