اینٹوں کے بھٹے 7نومبرسے 31دسمبر تک مکمل بندرہیں گے،کمشنر

October 01, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر) کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار گھمن نے کہا ہے کہ محکمہ ماحولیات کی بریفنگ کے مطابق اینٹوں کے بھٹے 7نومبر تا 31 دسمبر تک مکمل طور پر بند رہیں گے۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے ۔ کمشنر لاہورکی زیر صدارت انسداد سموگ کے بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔