99ای چالان جمع نہ کروانے پر کار تھانے میں بند

October 01, 2020

لا ہو ر(کر ائم رپو رٹرسے)پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے99 ای چالان جمع نہ کروانے والی نادہندہ کار پکڑوا دی۔ گاڑی کو تھانہ لٹن روڈ میں بند کروا دیا گیا۔نادہندہ گاڑی کے مالک کے ذمہ واجب الادارقم کل 48,800 روپے بنتی ہے جو کہ ادا کرنے پر گاڑی چھوڑ دی جائیگی ۔