20سالہ لڑکی کی لاش نالے سے برآمد

October 01, 2020

لاہور(کرائم رپورٹرسے)گلشن راوی کے علاقے میں گندے نالے سے 20 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے،مقتولہ کو گلے میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے،لڑکی کی شناخت شکیلا کفیل کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق قتل کر کے لاش نالے میں پھینکی گئی ہے ۔