منشیات فروشوں کے خاتمےکیلئے اداروں کا باہمی تعاون ضروری ہے ،آئی جی

October 01, 2020

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ معاشرے سے منشیات فروشوں کے مستقل خاتمے کو یقینی بنا کر نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے تاکہ اس مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا کر اس لعنت کا جڑسے خاتمہ کیا جاسکے۔ یہ ہدایات انہوں نے سی سی پی او لاہور سمیت صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی او زاور ڈی پی اوز کے نام جاری مراسلے میں جاری کی ہیں ۔