لاکھوں کے ڈاکے، شہری نقدی وزیورات سے محروم

October 01, 2020

لاہور(کرائم رپورٹرسے)شالیمارکے علاقے میں عزیز الرحمان اور فیملی سے 3لاکھ10ہزار نقدی و زیوارات۔ ستوکتلہ میں یوسف سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر2لاکھ 50ہزار،گھڑی اور موبائل،باٹا پور میں یاسین ظفر سے گن پوائنٹ پر2لاکھ25ہزار نقدی موبائل فون اور شیراکوٹ سے گن پوائنٹ پر خالد فاروق سے2لاکھ 10ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے،ڈیفنس بی کے علاقے میں مسلح ڈاکو فیصل کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر1لاکھ90کی نقدی،زیوارات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔نشتر کالونی کے علاقے میں مسلح ڈاکو رشید الدین کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 1لاکھ50ہزار روپے کی نقدی،پرائز بانڈ اور طلائی زیوارات لوٹ کر لئے گئے جبکہ جوہر ٹاون سے اکرم اور فیکٹری ایریا سے شہزاد رفیق کی گاڑیاں جبکہ گجر پورہ۔بھاٹی گیٹ سے رانا اشفاق اور نواں کوٹ سے آصف بشیر کی موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے ۔