ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا جیل کا دورہ

October 01, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان زاہد اقبال نے سپرنٹنڈنٹ جیل محمد نازک شہزاد، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل حسن نواز ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد انصر نسیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل ملتان کا دورہ کیا۔ ایک حوالاتی کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم دیا جبکہ چیل میں کچن کا دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف بارکوں میں جاکر اسیران کے مسائل سنے۔