شوہرکی وفات کے بعد سسرالی جان کے درپے، خاتون کا حکام سے دادرسی کا مطالبہ

October 01, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)شہناز بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکے شوہر کی وفات کے بعد اس نے سسرال والوں سے حق مانگنے کے لیے فیملی عدالت میں حق المہر کا دعویٰ کیا جس پر سسرالی رشتے دار جان کے دشمن بن گئے ہیں، 6ستمبر کو اسلحہ کے زور پر مکان میں گھس آئے اور اسے یرغمال بناکر دعویٰ واپس لینے کی دھمکیاں دی گئیں پولیس قادرپورراں نے واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا اور ملزمان اعلیٰ افسران کے روبرو بھی پیش نہیں ہورہے۔ ارباب اختیار نوٹس لیکر داد رسی کریں۔