تجاوزات کیخلاف آپریشن، مافیا کے کارندوںنے کارپویشن اہلکار کا موبائل چھین لیا

October 01, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) دولت گیٹ پولیس کو سپرنٹنڈنٹ ریگولیشن میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ حسین آگائی کے عقب میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کے لئے ٹیم کے ہمراہ پہنچے جہاں ملزمان محمد عمران حامد ، حاجی تنویر ، محمد مدنی ،محمد عربی سمیت دس افراد ٹیم پر حملہ آور ہوگئے، ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے عملہ کو یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بنایا اور ملازم محمد باقر کے موبائل مالیت سمیت کاغذی ریکارڈ چھین لیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔